moist chocolate muffins

چاکلیٹ مففنس

چاکلیٹ مففنس

اجزاء

میدہ                چھ  اونس

پسسی چینی       سات اونس

انڈے               دو عدد

مکھن              پانچ اونس

ونیلا ایسنس      ایک چاۓ کا چمچ

بیکنگ پاؤڈر     ایک چاۓ کا چمچ

کوکو پاؤڈر       تین کھانے کے چمچ

  :ترکیب

کپ کیک لاینرس کو مفن ٹرے میں بچھادیں. اون کو ١٨٠ ڈگری پی گرم کرنے کے لئے چھوڑدیں

اب ایک بڑے پیالے میں پسسی چینی ، مکھن ، کوکو پاؤڈر ، ونیلا ایسنس ، بیکنگ پاؤڈر ڈال کر بیٹ کریں یہاں تک کہ مکسچر کریمی ہو جائے. اب ایک ایک کر کے انڈے ڈالیں اور بیٹ کرتے جائیں. چھنا ہوا میدہ تھوڑا تھوڑا کر کے ڈالتے جائیں اور بیٹ کرتے جائیں

تین ٹیبل سپون مکسچر ہر کپ کیک لاینر میں ڈالیں اور بیس منٹ تک بیک ہونے کے لئے رکھ دیں

تییار شدہ مففنس کو کچھ دیر ٹھنڈا کریں پھر پسسی چینی چھڑک کر پیش کریں

ٹپ

چاکلیٹ مففنس کو چاکلیٹ آئس کریم  کے ساتھ پیش کریں

میدہ کو خوب اچھی ترہاں چھانیں تا کہ مففنس نرم بنیں

Leave a Reply