koyla Karahi

کویلہ کڑاہی

اجزاء
مرغی     ١ کلو ١٦ ٹکڑے
پیاز، باریک کٹی      ١ بڑی
لہسن پیسٹ    ١ کھانے کا چمچ
ادرک، باریک کٹی   ٢ کھانے کا چمچ
ٹماٹر     ١/٢ کلو
ہری مرچ   ٧ – ٨
نمک       حسبے ذائقہ
کٹی لال مرچ     ١ کھانے کا چمچ
میتھی دانا    ١/٢ کھانے کا چمچ
کٹا زیرہ      ١ کھانے کا چمچ
کٹا ثابت دھنیا     ١ کھانے کا چمچ
کستوری میتھی     ١/٢ کھانے کا چمچ
تیل     ١/٢ کپ
تازہ دھنیا      سجاوٹ کے لئے
ترکیب
ایک پتیلی مے ٢ کھانے کے چمچ تیل گرم کریں اور کٹے ٹماٹر بھون لیں. ٹماٹر کو خوب گلالیں. پھر بلینڈر مے ڈال کر پیسٹ بنالیں.
ایک دوسری دیگچی مے تیل گرم کریں اور میتھی دانہ ڈال دیں. جب کڑکڑانے لگے تو پیاز شامل کردیں.
پیاز ہلکی براؤن رنگ کی ہوجاے تو لہسن پیسٹ ڈال دیں.
٣ سے ٤ منٹ فرائی کرنے کے بعد مرغی ڈال دیں اور ساتھ مے کٹی لال مرچ  اور نمک بھی.
تیز آنچ پر ٥ منٹ بھونیں اور پھر تیار کردہ ٹماٹر کا پیسٹ ملا کر پکنے کو رکھدیں.
جب مرغی گل جائے تو زیرہ، ثابت دھنیا ، ادرک ، کستوری میتھی اور ہری مرچیں بھی شامل کردیں.
دیگچی کو ڈھک کر پانچ منٹ تک دم دیں.
کڑاہی مے ڈبل روٹی یا چپاتی کا ٹکڑا رکھدیں.  سلگھتا ہوا کوئلہ چپاتی پے رکھدیں اور چند قطرے تیل کے ڈال کر فورن سے دیگچی ڈھک دیں.
پانچ سے سات منٹ تک دم دیں. پھر کڑاہی مئی سے کوئلہ نکال لیں اور کٹا ہوا دھنیا چھڑک دیں.

One thought on “کویلہ کڑاہی

Leave a Reply