Gulab Jaman

گلاب جامن

اجزاء
کھویا        ١ پاؤ 
پنیر           ١/٢ پاؤ ، کدوکش کرلیں
میٹھا سوڈا یا بیکنگ پاؤڈر          ١/٢ چاے چمچ
میدہ          ٢ کھانے کے چمچ ، بھر کر 
سبز الائچی        ٨ سے ١٠، پیس لیں
چینی              ١ پاؤ یا حسبے ذائقہ 
تیل         تلنے کے لئے
پانی          ١ کپ
 
 
ترکیب:
ایک پیالے مے کھویا ڈال کر ہاتھوں سے خوب مسل لیں کے کوئی گھٹلی نہ رہے .
کدوکش کیا ہوا پنیر کھوے مے ملالیں. اتنا مسلیں کے دونوں اجزاء یکجان ہوجاییں .
سبز الائچی پاؤڈر ، سوڈا ، میدہ شامل کرلیں اور ملا لیں.
تھوڑا سا دودھ شامل کرکے اچھی طرح ملا لیں کے نرم آٹے کی طرح ہوجاے. گوندھنے کی ضرورت نہیں . ١/٢ گھنٹے کے لئے ڈھک کر رکھدیں .
١/٢ گھنٹے بعد چوٹی چوٹی گولیاں بنالیں اور ڈھک کر رکھدیں تاکے سوکھیں نہیں.
چینی کو پانی مے حل کر کے ایک پین مے پکالیں. جب ایک تار چاشنی تیار ہوجاے تو چولھا بندہ کردیں.
کڑاہی مے تیل یا گھی گرم کریں اور گلاب جامن کی گولیاں سرخی براؤن ہونے تک فرائی کرلیں. کچن پیپر پر نکال لیں تاکے تیل جذب ہوجاے .
پھر ساری تلی ہوئی گولیاں چینی کے پین مے ڈال کر ہلکی آنچ پر ٣ سے ٥ منٹ پکا لیں . ایسا کرنے سے گلاب جامن مے شیرا اچھی طرح مکس ہوگا. زیادہ نہ پکائیں ورنہ گلاب جامن ٹوٹ جائینگی.
گرما گرم پیش کریں.
 
ٹپس:
 گولیاں بنانے مے مشکل ہو تو تھوڑا سا اور میدہ شامل کرلیں.
اگر آمیزہ خشک محسوس ہو تو تھوڑا سا دودھ ملا کر مکس کرلیں .
پہلے ایک گلاب جامن فرائی کر کے دیکھیں . اگر ٹوٹے تو میدہ ملا کر دوبارہ سے مکس کریں اور گولیاں بنائیں.
چینی کا شیرا گاڑھا یا سخت ہو تو پانی شامل کرکے گرم کرلیں.

Leave a Reply